پنجاب ہاکی ٹیم کے ٹرائلز پرسوں شروع ہونگے

Jan 12, 2013


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے 18 جنوری سے پشاور میں شروع ہونے والے ٹرے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے جو 14 سے 16 جنوری تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی گرا¶نڈ نمبر دو پر منعقد ہونگے۔
 پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انجم سعید چیئرمین سلیکشن کمیٹی جبکہ ممبران میں خالد رسول، دانش کلیم، دلاور حسین اور مدثر علی شامل ہیں۔

مزیدخبریں