لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی باسکٹ بال ٹیم ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 15 جنوری کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ ایونٹ 17 سے 22 جنوری تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔ 12 کھلاڑی اور 3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ چیمپئن شپ میں 8 ممالک بھوٹان‘ نیپال‘ مالدیپ‘ افغانستان‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان و دیگر شامل ہیں۔
ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپقومی ٹیم 15 جنوری کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی
Jan 12, 2013