چین میں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث ہونےوالےحادثےسےمرنےوالوں کی تعداد چھیالیس ہوگئی۔ مرنےوالوں میں انیس بچے بھی شامل ہیں۔

Jan 12, 2013 | 13:12

چین کے علاقے یُنان میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث چودہ گھر زمین میں دھنس گئے تھے۔ جس کی وجہ سے انیس بچوں سمیت چھیالیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔ اہلکاروں نے متاثرہ جگہ سے دو زخمی افراد کو نکال لیا ہے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چین کا یہ علاقہ اکثر قدرتی آفات کی زد میں رہتا ہے، گزشتہ برس بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اس علاقے میں اٹھارہ بچے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال زلزلےسے بھی اس علاقے میں اسی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزیدخبریں