امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز نے اپنے منگیتر جیسن ٹراوِک سے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا.

اکتیس سالہ برٹنی اسپیئرز نے تیسری بار دلہن بننے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔ انھوں نے اپنی منگنی توڑنے کا اعلان ایک امریکی میگزین سے گفتگو میں کیا۔برٹنی اس سے پہلے بھی دوبار شادی کا لڈو کھا چکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی دوہزارچار میں ہوئی تھی جو صرف پچپن گھنٹے ہی چل سکی ۔ برٹنی کی دوسری شادی بھی دوہزارچارمیں ہوئی تھی جودوہزار سات میں اختتام پزیر ہوئی۔ دوسرے شوہر سے ان کے دو بچے ہیں۔ اپنے ایجنٹ جیسن ٹراوک سے ان کی منگنی دسمبر دوہزار گیارہ میں ہوئی تھی۔ برٹنی اسپیئرز کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کو وقت دینا چاہتی ہیں اس لیے شادی نہیں کرنا چاہتیں۔انھوں نے ٹی وی شو ” ایکس فیکٹر“ بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ جج کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن