واپڈا ریٹائرڈ پنشنز کی حالت پر رحم کیا جائے

واپڈا ریٹائرڈ پنشنز کی حالت پر رحم کیا جائے

Jan 12, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! حکومت پاکستان نے بجٹ 2013-14ء میں اعلان کیا تھا کہ جن سرکاری ملازم پنشنروں کی پنشن پانچ ہزار روپیہ ماہوار سے کم ہے ان کی اب پورے پانچ ہزار روپیہ ماہوار کر دی گئی ہے جبکہ واپڈا کے چیئرمین واپڈا ہائوس لاہور نے واپڈا کے پنشنروں کو وزیراعظم کے حکم کی نافرمانی کرتے ہوئے اپنے پنشنروں کو 5000 روپیہ ماہوار پنشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔ باقی سب محکموں کے سربراہان نے اپنے سرکاری ملازم پنشنروں کو جن کی پنشن پانچ ہزار روپیہ ماہوار سے کم تھی ان کو پورے پانچ ہزار روپیہ ماہوار یکم جولائی 2013 ء سے دینا شروع کر رکھی ہے۔ وزیر اعظم صاحب کے سامنے درخواست پیش کر رہے ہیں امید ہے کہ اس پر فوراً عمل کروائیں گے۔(واپڈا پنشنر بیوہ، ثنااللہ خان  پی او موچھ محلہ بلند خیل ضلع و تحصیل میانوالی)

مزیدخبریں