لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی لاہور آمد، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، لاہور بار کے انتخابات کی وجہ سے سپریم کورٹ کے لائسنس ہولڈر وکلاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور چیف جسٹس نے اس موقع پر سپریم کورٹ کے لائسنس ہولڈر نئے وکلاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا تھے لیکن لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ تاہم چیف جسٹس نے اس موقع پر سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں دیگر امور کو نمٹایا۔
چیف جسٹس/ آمد