مشرف سے خلیجی اور مغربی ممالک کے دوستوں کی ملاقات کا انکشاف علاج معالجے میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

مشرف سے خلیجی اور مغربی ممالک کے دوستوں کی ملاقات کا انکشاف علاج معالجے میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

Jan 12, 2014

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر پرویزمشرف سے غیرملکی دوستوں کی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ ان دوستوں نے سابق صدر کو علاج معالجے میں معاونت کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کے ساتھ اے ایف آئی سی کے وی آئی پی وارڈ میں انکے بعض خلیجی اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔ ہسپتال کے اندر، باہر اور ارد گرد کے علاقوں میں کمانڈوز تعینات تھے۔
مشرف/ملاقاتیں












 

مزیدخبریں