لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے طریقہِ کاراور انکی اہلیت کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ سماعت کل ہو گی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسروں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے قانون پر پابندی نہیں کی۔ ملزمان، مجرم ، ٹیکس ڈیفالٹرز، قرض نادہندہ، سرکاری اداروں کے ڈیفالٹر، جعلی ڈگری والے اور دوہری شہریت والے بھی اس مرحلے سے بآسانی گزر گئے۔ الیکشن کمشن اور صوبائی حکومت نے کاغذاتَِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے کوئی رولز گائیڈ لائنز جاری نہیں کیں۔ ریٹرننگ افسروں کو جانچ پڑتال کیلئے دستاویزات کا معائنہ کرنے کا تجربہ ہی نہیں۔ الیکشن کمشن اور حکومتِ پنجاب نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، سینٹرل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی کا ریکارڈ طلب کیا نہ ہی بنک سے قرض نادہندگان کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
ہائیکورٹ