نئی دہلی (اے این این) بھارتی حکومت نے عام الیکشن قریب آتے ہی مسلم ووٹ بینک سے فائدہ اٹھانے کے لئے پینترا بدل لیا،مسلمانوں کے استحصال کے لئے بنایا گیا”پوٹا“ قانون ختم کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان،عسکریت پسندی کا لیبل لگا کر جیلوں میں ڈالے گئے نوجوانوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے کہا کہ مرکزی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کسی بھی مسلمان نوجوان کو غیرقانونی طور پر حراست میں لینے کی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کی ریاستوں میں کسی بھی اقلیت سے وابستہ نوجوان کو غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہو اس کی فوری طور پر رہائی عمل میں لائی جائے۔
پینترا بدل لیا
بھارتی حکومت نے الیکشن قریب آتے ہی مسلم ووٹ بینک سے فائدہ اٹھانے کےلئے پینترا بدل لیا
بھارتی حکومت نے الیکشن قریب آتے ہی مسلم ووٹ بینک سے فائدہ اٹھانے کےلئے پینترا بدل لیا
Jan 12, 2014