کراچی (نوائے وقت رپورٹ) خورشید شاہ نے کہا ہے جمہوری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ ہم جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سوچ اور حق کو چھینا گیا۔ ہر شخص لیڈر نہیں بن سکتا آج کل ہر کوئی سیاستدان بن کر اپنی پارٹی بنا رہا ہے آج ہم طالبان کے آگے جھک گئے ہیں۔ حکمران ہاتھ پھیلا کر طالبان سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔ مانتے ہیں ہم سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں۔ محترمہ کے توانائی پراجیکٹ بند نہ ہوتے تو آج پاکستان روشن ہوتا۔ حکومت اپنی بلا کسی اور کے گلے میں کیوں ڈال رہی ہے؟ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ انتخابات کا معاملہ الیکشن کمشن، عدلیہ اور حکومت کے درمیان چل رہا ہے جب بھی فیصلہ ہوا اس پر سندھ حکومت عمل کریگی۔ اداروں کی نج کاری کے خلاف عدالت جائیں گے۔ 474 ارب روپے کی نج کاری ہوئی اور کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ دہشت گردی کیخلاف کارروائی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں۔
خورشید شاہ
ہم جھک گئے، حکمران ہاتھ پھیلا کر طالبان سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں: خورشید شاہ
ہم جھک گئے، حکمران ہاتھ پھیلا کر طالبان سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں: خورشید شاہ
Jan 12, 2014