بھائی گلوکاری کا شوقین ، امریکہ سے واپسی پر میوزک البم بنائیں گے :بشریٰ انصاری

لاہور ( این این آئی) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میرے بھائی کو گلوکاری کا بڑا شوق ہے ، آج کل وہ امریکہ میں مقیم ہے مگر وہ جلد پاکستان آکر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے ۔ میرا بھائی ہمایوں اچھا گلوکار ہے اور کافی عرصے سے امریکہ میں ہے ،اب اس کے اندر کا گلوکار اُس کو تنگ کرنے لگا ہے اور بہت جلد پاکستان آکر گلوکاری کرنے کے ساتھ اپنی میوزک البم بھی بنائیں گے ۔ اس حوالے سے میرے بھائی کو جہاں بھی میری ضرورت ہو گی میں اسکی بھرپور مدد کرونگی ۔ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر ملکہ ترنم نور جہاں بہت پسند ہیں وہ واقعی سُر کی ملکہ تھیں ،میں آج بھی اکثر ملکہ ترنم کے گانے گنگناتی ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن