اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن کی تقرری کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن، سیکرٹری احمد بخش اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کمیٹی شامل ہیں۔ کمیٹی 12 فروری تک مستقل چیئرمین ایچ ای سی کا تقرر کریگی۔ چیئرمین ایچ ای سی کیلئے 22 جنوری تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔