برسلز (آن لائن) بیلجیئم کے موٹرسائیکلسٹ اور 2 تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے باعث ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا۔ بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے ان کی لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے ایک اور حادثے میں 19 سالہ صحافی اورموٹرسپورٹس کے 51 سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی۔ حادثے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ڈاکار ریلی کے دوران حادثات، موٹر سائیکلسٹ اور 2 تماشائی ہلاک
Jan 12, 2014