گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاک یوتھ نیشنل باڈی بلڈنگ پروموٹرز کے زیراہتمام مقامی میرج ہال میں چیف آرگنائزر علائوالدین بھٹی کی زیرنگرانی دوسرا پاک یوتھ باڈی بلڈنگ مسٹر و جونیئر مسٹر مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی کھیالی سرکل غلام سرورتھے ۔شہریوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ مقابلوں میں مسٹر پاک یوتھ انٹرنیشنل محمد عرفان اور جونیئر مسٹر کا اعزاز تنویر مغل نے حاصل کیا۔
محمد عرفان نے پاک یوتھ انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ مقابلہ جیت لیا
Jan 12, 2014