دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 330 رنز بنا کر مجموعی طور پر 107 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے کھیل کے چوتھے روز دوسری نامکمل اننگز 3 وکٹوں پر 132 رنز پر دوبارہ شروعکی تو 148 کے مجموعی سکور پر یونس خان پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان نے 77 رنزکی اننگز کھیلی۔ یونس خان اور مصباح الحق کے درمیان 129 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے اننگز کو آگے بڑھایا مگر ایک بار پھر اسد شفیق ناکام رہے۔ وہ 23 رنز بنا سکے۔ کپتان مصباح اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور سکور کو 245 رنز تک پہنچا دیا تاہم کپتان مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 97 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ بلاول بھٹی نے بھی سرفراز احمد کا اچھا ساتھ دیا مگر 32 رنز بنا کر بلاول بھٹی بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 312 کے مجموعی سکور پر گری۔ چوتھے دن کے اختتام پر سرفراز احمد 70 اور سعید اجمل 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ نوان پردیپ، رنگنا ہیراتھ اور ارنگا نے دو دو جبکہ لکمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث میچ کو امپائرز نے قبل ازوقت ختم کر دیا گیا ۔
دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی برتری 107 رنز ‘3 وکٹیں باقی
Jan 12, 2014