کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کوےت پارلیمان کے ایک رکن محمد الجبری نے کوےت کی وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ مولانا جلال دین رومی کاکوےت میں داخلہ بند کیاجائے اورخواتےن سوسائٹی کی جانب سے 26جنوری2014 کومولانا جلال دین رومی کی شخصےت پر ہونے والے سمینارکوروکاجائے کیونکہ مولانا رومی کے افکار کوےت قوانین کے برعکس ہیں جس سے کوئی فساد ہوسکتاہے۔ جونہی یہ خبر اخبارکی زینت بنی تو لوگوں نے رکن پارلیمان کا تمسخراڑانا شروع کردیاکہ پارلیمان رکن محمدالجبری کو یہ بھی معلوم نہیں کہ مولاناجلال دین رومی کو انتقال کئے صدیاں گذرگئی ہیں۔ ٹیلی وژن اورٹویٹرپر بھی اس رکن پارلیمان کا مذاق اڑایاجارہاہے۔