لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلے ساتویں روز میں داخل ہوگئے۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں گہما گہمی عروج پر رہی۔صوبے کے مختلف اضلا ع میں مجموعی طور پر 186000 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 39000 کامیاب قرارپائے۔ لاہور کے نو ٹائونز میں مقابلے جاری رہے۔ واہگہ ٹائون میں24 یونین کونسلوں میں 328 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 119 کامیاب قرار پائے۔ کرکٹ کا مقابلہ ندیم حسن الیون کے نام رہا۔ باڈی بلڈنگ میں عظیم عمیر نے کامیابی حاصل کی جبکہ ویٹ لفٹنگ میں مقصود فاتح قرار پائے۔ جنرل پبلک کیٹگری کے انفرادی ایونٹ میں نعت خوانی کا مقابلہ یحیٰ نے جیتا ۔ قرات میں قاری محمد اشرف اول قرار پائے۔ گلبرگ ٹائون کی 30 یونین کونسلوں میں 350 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 30 کامیاب رہے۔ نشتر ٹائون کی 55 یونین کونسلوں میں 7324 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 210 فاتح رہے۔ عزیز بھٹی ٹائون کی 25 یونین کونسلوں میں 2438 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 220 نے کامیابی سمیٹی۔ داتا گنج بخش ٹائون میں 35 یونین کونسلوں میں 5596 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 284 کامیاب قرار پائے۔ شالیمار ٹائون میں 14 یونین کونسلوں میں 329 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 108 کامیاب قرار پائے۔ راوی ٹائون کی 24 یونین کونسلوں میں480 کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور140 کامیاب رہے۔ سمن آبادٹائون میں 24 یونین کونسلوں کے 437 کھلاڑی میدان میں اترے اور 147 نے کامیابی اپنے نام کی۔ اقبال ٹائون کی پانچ یونین کونسلوں میں 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور پانچ کامیاب قرار پائے۔لاہور ڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ صاحب میں 42205 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 4678 کامیاب قرار پائے۔ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع بھکر، سرگودھا اور خوشاب میں 27270 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 3503 کامیاب قرار پائے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین ، نارووال اور گجرات میں 19821 کھلاڑیوں نے شرکت کی 7827 کامیاب رہے۔ فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16389 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 4517 نے کامیابی اپنے نام کی۔ ساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ ، پاکپتن میں 2680 کھلاڑی شریک ہوئے اور 1172 کامیاب قرار پائے۔