لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کے زیراہتمام پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیلیویژن نے حبیب بنک، نیشنل بنک آف پاکستان نے زرعی ترقیاتی بنک کو جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو شکست دیدی۔ حبیب بنک کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسن رضا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زوہیب احمد اور سمیع اللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پی ٹی وی نے ہدف 41 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ محمد نعیم 49 اور فہدالحق نے 40 رنز بنائے۔ نیشنل بنک آف پاکستان نے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 94، عمر وحید نے 51 اور محمد نواز نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ زرعی ترقیاتی بنک کی پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 195 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان عبدالرزاق 57 اور شکیل عنصر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وہاب ریاض اور احمد جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیم 37.3 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گلریز صدف 40 کے ساتھ نمایاں رہے۔ سہیل خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ شاہ زیب حسن نے 112 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کیا۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ شاہ زیب حسن نے سنچری 40 گیندوں پر بنائی۔
پریذیڈنٹ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ: شاہ زیب کی 40 گیندوں پر سنچری‘ سہیل خان کی 5 وکٹیں
Jan 12, 2014