اسلام آباد ( آئی این پی ) اسلام آباد کے تجارتی مرکز ستارہ مارکیٹ میں ایک مشکوک بیگ نے سخت خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تلاشی لینے پر عام استعمال کے کپڑے نکلے۔ تفصیلات کے مطابق ستارہ مارکیٹ میں واقع ایک نجی بینک کے باہر ایک شخص اپنا بیگ رکھ کر آس پاس کہیں چلا گیا اسی دوران بعض افراد نے مشکوک پڑے ہوئے بیگ کو دیکھ کر شور مچا دیا جس سے پوری مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔