اسلام آباد لاہور (اے پی پی) ملک بھر میں عید میلادالنبی 14جنوری بروز منگل کومذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ ملک بھرمیں 10 ہزار مرکزی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 20 ہزار سے زائد مقامات پر سیرت النبی کانفرنسز کا انعقادکیا جائیگا اور ہزاروں محافل نعت منعقد ہوں گی، مساجد، سرکاری و نجی عمارات پر چراغاں کیا جا رہا ہے ۔جبکہ گھروں، گلےوں اور محلوں کو رنگ برنگی جھنڈےوں سے سجاےا گیا۔ جلوسوں کے روٹس کو بھی رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائیگا۔ لاہور میں بھی دو بڑے مرکزی جلوس نکالے جائیں گے جن کےلئے مےلاد کمےٹی کی طرف سے ضابطہ اخلاق مرتب کےا گیا ہے جس کے تحت تمام جلوس غیر شرعی حرکات سے پاک ہوںگے، مذہبی فرقہ وارانہ اقدامات سے گریز کیا جائے گا، شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی، ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور اس دن کی افادیت کے پیش نظر مکمل تقدس برقرار رکھا جائے گا، پولےس کی طرف سے بھی سےکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہےں۔
عید میلادالنبی
ملک بھر میں عید میلادالنبی 14جنوری بروز منگل کومذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منائی جائیگی
ملک بھر میں عید میلادالنبی 14جنوری بروز منگل کومذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منائی جائیگی
Jan 12, 2014