کراچی (خصوصی رپورٹ) صہبا مشرف کی سابق جرنیلوں سے رابطہ مہم ناکام ہو گئی۔ امت رپورٹ کے مطابق عسکری قیادت نے بھی حکومت کے معاملے میں فریق نہ بننے کا پیغام دیدیا۔ عدالت کی اجازت سے باہر بھیجا جائے گا۔ سزا کی صورت میں صدر مملکت معاف کرنے کا حق استعمال کریں گے۔ فوج کی جانب سے حمایت میں کھڑے ہونے کی افواہ سابق صدر کے حامی پھیلا رہے ہیں۔