ملک میں مک مکاﺅ ‘ کھاﺅ پیو اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے: سعدیہ سہیل رانا

ملک میں مک مکاﺅ ‘ کھاﺅ پیو اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے: سعدیہ سہیل رانا

Jan 12, 2014

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملک میں مک مکاﺅ، کھاﺅ پیو اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو عوام کے پاس جا رہی ہے۔ حکمرانوں کو سن لینا چاہئے اب دعووں سے کام نہیں چلے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے بغیر ملک میں گڈگورننس نہیں آ سکتی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منسوخ ہونے کے خدشات ہیں۔

مزیدخبریں