عمران اسلم
فلاحی معاشرے میں روزگار اور روزگار کے مواقع کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی عوامی حکومت اس ذمہ داری سے مبرا نہیں ہوسکتی ، آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی 50فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کسی بھی حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے-سرکاری محکموں میں صوبے کے تمام نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع ہونا تقریبا ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے اور معاشی خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں پروگرام شروع کرچکی ہے ، اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی روزگار سکیم کا مقصد پڑھے لکھے اور باہنر نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہے -خواتین امیدواروں کیلئے مساوی مواقع اپنا روزگار سکیم کی انفرادیت ہے- حصول معاش کی جدوجہد میں عورت کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا- معاشی طور پر خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا روزگار سکیم کی گاڑیاں خواتین امیدوارو ں کو بھی فراہم کی جائیں گی-
حکومت پنجاب نے وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گزشتہ 6سالوں میں صوبہ بھر کے نوجوانوں کی معاشی خود کفالت کے لئے تاریخی اقدامات کئے -ڈیڑھ لاکھ سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر محکمہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں ملازمت فراہم کی گئی- بے روزگار نوجوانوں میں چھوٹے پیمانے پر روزگار سکیم کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے 50ہزارروپے فی کس کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے- ییلوکیپ سکیم کے تحت گزشتہ دور حکومت میں 20ہزار گاڑیاں بیروز گار نوجوانوں کو دی گئیں جس کے لئے شفاف اور غلطیوں سے مبرا کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا طریقہ کار اپنایا گیا- پنجاب بھر کے 20ہزار نوجوان کسانوں کو 20ہزار ٹریکٹر فراہم کئے گئے جس کے لئے حکومت پنجاب نے 2لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی ادا کی-تمام اضلاع میں وٹرنری ، زرعی اور فاریسٹری گریجوایٹس میں زرعی اراضی تقسیم کی گئی جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوا بلکہ زرعی گریجوایٹس نے اپنی زمین پر محنت کرکے اپنے لئے روزگار بھی پیدا کیا- یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت سالانہ 50ہزار نوجوانوں کو 3ماہ کے لئے 10ہزار روپے ماہانہ انٹرن شپ دی جارہی ہے-حکومت پنجاب نے نوجوانوں کے خیالات اور مسائل سے آگاہی کے لئے تمام اضلاع سے میرٹ کی بنیاد پر اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل پنجاب یوتھ کمیشن تشکیل دیا -پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے صوبہ بھر کے پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کو مختلف ہنر اور فنون سے آراستہ کیا جارہاہے اس دوران انہیں سکالرشپ ، آلات اور دیگر مراعات بھی دی جارہی ہےں جبکہ فنی تعلیم کی تکمیل کے بعد انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی امداد کی فراہمی کی سہولت بھی میسر ہے۔ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا روزگارسکیم کے تحت 50ہزار گاڑیاں نوجوانوں کو ماہانہ آسان اقساط پر دی جائیں گی جس کے لئے حکومت پنجاب 31ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کرے گی -اپنا روزگار سکیم کے تحت 25ہزار سوزوکی بولان اور 25ہزارسوزوکی راوی گاڑیاں دی جائیں گی -گاڑیوں کے لئے ہر تحصیل میں الگ الگ قرعہ اندازی کی جائے گی -وزیراعلی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے لئے خصوصی طور پر 10فیصد زیادہ کوٹہ رکھا گیا ہے-حکومت پنجاب اور پاک سوزوکی کمپنی کے اشتراک سے بے روزگار نوجوانوں کو بولان اور راوی گاڑیاں مارکیٹ سے 70ہزار روپے کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی جبکہ ان گاڑیوں پر مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی-نوجوانوں کی سہولت کے لئے سوزوکی راوی کی ماہانہ قسط صرف 9ہزار اور سوزوکی بولان کی ماہانہ قسط 10ہزار روپے مقرر کی گئی ہے یہ اقساط 5سال کی مدت میں ادا کی جائیں گی-اپنا روزگار سکیم حکومت پنجاب کے دیگر پراجیکٹس کی طرح سفارش، کرپشن اور سیاسی مداخلت سے پاک منصوبہ ہے جس کے تحت 50 ہزار خاندانوں کی کفالت ممکن ہو سکے گی۔ اپنا روزگار سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ، قرعہ اندازی کے مرحلے کو شفاف بنانے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بہترین سافٹ ویئر تیار کیا اور قرعہ اندازی کے فورا بعد کامیاب درخواست دہندگان کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی جارہی ہیں -خصوصی ٹیموں کے ذریعے کامیاب امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد گاڑیاں ان کے حوالے کر دی جائیں گی-وزیراعلی محمد شہباز شریف نے اپنا روزگار سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب میں خود شرکت کی اور کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کیا -گاڑیوں کی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کی فہرست کمپیوٹر سے جاری ہونے کے بعد وزیراعلی نے موبائل فون کے ذریعے 2خوش نصیب افراد سے بات کی اور انہیں اپنا روزگار سکیم کی گاڑی حاصل کرنے کی مبارکباد دی-وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جہاں نوجوانوں کی بڑی آبادی اےک چےلنج کی حےثےت رکھتی ہے وہاں اسے مواقع مےں بدل کرملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کےا جاسکتا ہے ۔ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اورانہےں بااختےاربنانے کےلئے متعدد اقدامات کےے ہےںاور ”اپنا روزگار سکیم“ میںبھی نوجوانوں کو فوکس کیا گیا ہے ۔اربوں روپے کی لاگت سے لاکھوں لےپ ٹاپ مےرٹ کی بنےاد پر نوجوانوں مےں تقسےم کےے گئے ہےں۔ نوجوانوں کو روزگار کےلئے بلا سود قرضے بھی فراہم کےے جارہے ہےں جس سے لاکھوں خاندان مستفےد ہورہے ہےں۔ دیہی نوجوانو ںکو رعایتی نرخوں پر ٹریکٹر فراہم کئے گئے ہیں ۔نوجوانوں کے مسائل کے حل کےلئے ےوتھ کمےشن تشکےل دےا گےا ہے ۔12 ارب روپے کی لاگت سے قائم پنجاب اےجوکےشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذرےعے غرےب خاندانوں کے 60ہزارہونہار بچے اور بچےوں کو وظائف دےئے جارہے ہےں ۔سپےکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، ایم این اے پرویز ملک ،مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، عائشہ غوث پاشا، وحےد گل،پارلےمانی سےکرٹری برائے ٹرانسپورٹ نوازچوہان، صدربےنک آف پنجاب نعےم الدےن خان ،اراکےن اسمبلی ،متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، دانشوروں اور صحافےوں کی بڑی تعدادبھی قرعہ اندازی کی تقریب میں موجود تھی۔