افتخار چوہدری نے 21 ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کیلئے ساتھیوں سے مشورہ شروع کردیا

Jan 12, 2015

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آئین میں کی گئی اکیسویں ترمیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے وہ اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ کررہے ہیں۔ درخواست رواں ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے آغاز میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔ سابق چیف جسٹس کے وکلاء کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس فوجی عدالتوں کے قیام کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور وہ اس اقدام کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ازخود کئی اہم قانونی نکات بھی تیار کرلئے ہیں تاکہ وہ اپنے وکلاء کو دے کر درخواست سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں دائر کی جاسکے۔

مزیدخبریں