ایبولا وائرس کی ویکسین کی آزمائش جلد شروع ہو جائے گی: عالمی ادارہ صحت

جنیوا (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں مغربی افریقہ میں ایبولا کی بیماری کے خلاف ویکسینز کی آزمائش شروع کی جائے گی۔ نائب ڈائریکٹر ڈاکٹر ماری پاؤلے کینی نے ایک بیان میں کہا کہ ایبولا وائرس کے خاتمے کے لئے تیار کردہ دو ویکسین جنوری کے اختتام تک لائبیریا میں ایبولا مرض کے شکار افراد کو دی جائیں گی، جب کہ فروری میں ان ویکسینز کی آزمائش کا دائرہ سیرالیون اور گنی تک بڑھا دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن