واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ سال2014ء امریکہ کے لئے واضح پیشرفت اور امریکی معیشت کے فروغ کیلئے بہترین سال ثابت ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ 1990ء کی دہائی کے بعد سال 2014 کے دوران روزگار کے مواقع میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور بے روزگاری گزشتہ تین عشروں کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوئی اوباما نے کہا کہ صرف دسمبر ہی میں امریکی کاروباری اداروں نے 2لاکھ 40 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کئے۔