گوجرانوالہ+نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پٹرول کے گےلن مےں دےاسلائی گرنے سے ہونے والی آتشزدگی کے باعث محنت کش کے دو بچے زندہ جل گئے جبکہ بچوں کی ماں بری طر ح جھلس گئی۔ بتاےا گےا ہے کنگنی والا محلہ محمدی ٹاﺅن کے رہائشی محنت کش طاہر کی بےوی سحر نے کھانا گرم کرنے کےلئے چولہا جلانے کے بعد دےاسلائی پھینکی جو قرےب پڑے پٹرول کے گےلن کے پاس جا گری جسکے نتےجے مےں آگ بھڑک اٹھی جس نے دےکھتے ہی دےکھتے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے محنت کش کے دو بچے تین سالہ عبدالحنان اور تین ماہ کا گوہر جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچوں کی نعشیں ضروری کارروائی کیلئے جبکہ خاتون سحر بی بی اور صدمے سے ہو ش و حواس کھو نے والے طاہر کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر نارنگ منڈی میں سوئی گیس کے ہیٹر سے 90 سالہ خاتون جھلس کر دم تو ڑ گئی۔ متوفیہ محلہ پیر بخار ی کے صو فی عباس علی انصا ری اور محمد نواز انصاری کی والدہ تھی اور شدت کی سر دی کے با عث سو ئی گیس کا ہیٹر جلارکھا تھا اچانک کپڑوں کو آگ لگ گئی اور طبی امداد ملنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی۔
کمسن زندہ جل گئے
گوجرانوالہ : پٹرول کے گیلن میں دیا سلائی گرنے سے آتشزدگی‘ دو کمسن زندہ جل گئے
Jan 12, 2015