ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ 3 میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں پر 231 رنز بنائے۔ ڈوپلیسی نے 56 گیندوں پر 119 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے کرس گیلز کی طوفانی اننگز کی بدولت ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ گیل نے 41 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 7چھکے شامل تھے۔ سیموئلز نے 39 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ گیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تیسرا میچ پرسوں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن