لاہور کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر آج دوبارہ کھل گئے ہیں۔ حکومت کی بارہا تنبیہہ کے باوجود بعض تعلیمی اداروں نے سیکیورٹی انتظامات مکمل نہیں کیے جس کی وجہ سے یہ ادارے تاحال بند ہیں۔ مال روڈ پر واقع ایچی سن کالج لاہور کو بھی ناقص سیکیورٹی انتظامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایچی سن کالج کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ناقص سیکیورٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے ایچ ای سن کالج کو ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ ڈی پی ایس جونئیر سکول اور ڈیفنس ڈگری کالج بھی ناقص سیکیورٹی کے باعث بند ہیں۔
گورنر پنجاب نے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ایچی سن کالج کو انیس جنوری تک بند کرا دیابعض تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں تعطیلات ہونے سے طلبہ و طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہونے سے محروم ہیں
Jan 12, 2015 | 14:28