وزیراعظم نواز شریف نے لورا لائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے

وزیراعظم نواز شریف نے لورا لائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ وزیراعظم نے لولائی میں شہید ہونے والے ایف سی کے نوجوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی۔ دہشت گردوں اور ایف سی کے جوانوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن