اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ نے کہاکہ انتہاپسند دہشت گردعناصرنے پاکستان کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑرکھی ہے ،،دہشتگرد ملک بھرمیں سیکوریٹی فورسزاورعوام کومسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاکہ پاکستان کوداخلی طورپرغیرمستحکم کیاجاسکے ۔ لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوںکایہ بڑاحملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اوردہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنادے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیاہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اوردہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنادے
Jan 12, 2015 | 14:42