وزیر اعلٰی سندھ نے شہر کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا،،اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو اور سیکرٹری تعلیم بھی ان کے ہمراہ تھے،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں،کراچی کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم اور مشنری اسکولوں پر دہشتگرد حملے کا ذیادہ خطرہ موجود ہے۔جن اسکولوں کو ذیادہ خطرہ ہے وہاں رینجرز کے اہلکار تعینات کی جائیں گےاسمبلی میں اپنے کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے متعلق سوال پر قائم علی شاہ نے کہا کہ اللہ مالک ہےان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسکولوں کی سیکیورٹی کیلئے کراچی کو مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہےانگلش میڈیم اور مشنری اسکولوں کو خطرات کے پیش نظر زیادہ سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں
Jan 12, 2015 | 17:16