ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والےلوکل کمیشن کی رپورٹ بیالیس صفحات پر مشتمل ہے، رپورٹ کے مطابق این اے ایک سو بائیس میں مجموعی طورایک لاکھ اسی ہزار ایک سو پندرہ ووٹ ڈالے گئے اور سردار ایاز صادق کی برتری برقرار رہی،دیگر امیدواروں کو چار ہزارایک سو اسی ووٹ ڈالے گئے،اورصرف تین ہزارچھ سو بیالیس ووٹ مسترد ہوئے،رپورٹ کے مطابق دس پولنگ بیگ مناسب سیل نہیں تھےجب کہ پندرہ کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی،رپورٹ میں مزید کہاگیاہےکہ این اے ایک سو چوبیس کےووٹ بھی این اے ایک سو بائیس میں ملے،دو سو چار پولنگ اسٹیشنوں کےکاؤنٹر فائل اور بیلٹ پیپرز کی نمبر سیریزمیچ نہیں کرتی، اسی پولنگ اسٹیشنوں میں سے پندرہ کے فارم مسنگ ہیں،الیکشن ٹریبونل کےجج کاظم علی ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تحقیقاتی رپورٹس سے متعلق بیان بازی دونوں طرف سے ہوئی جو غلط ہے،کیس کی مزید سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی گئی
لاہور سے حلقہ این اےایک سوبائیس میں ووٹوں کی جانچ پڑتال سےمتعلق کمیشن نے رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرا دیسردار ایاز صادق نے بانوے ہزار سےزائد جبکہ عمران خان نےتراسی ہزار پانچ سوبیالیس ووٹ حاصل کیے
Jan 12, 2015 | 17:56