کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی اندرون سندھ اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری کو انسداد پولیو کے لئے مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی اور اندرون سندھ میں 82 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی کی 188 اور اندرون سندھ کی 934 یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30 اضلاع میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ بلوچستان کے اضلاع میں 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔