فیروز والا+ قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) فیروز والا میں 8 سالہ طالبہ، قصور میں لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والا میں لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں اوباش نوجوان نے 8 سالہ طالبہ سے زبردستی زیادتی کی۔ خان پور کے غلام عباس کی نوعمر بیٹی (ب) گھر کے قریب ٹیوشن پڑھنے کے لئے گئی راستے میں حفیظ نے زبردستی پکڑ کر گھر میں لے جا کر زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نواحی گائوں قادی ونڈ میں اوباش ملزم نے جواں سالہ لڑکی کو بھٹہ خشت کے قریب لیجا کر زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ مقدمہ کے مدعی محمد سلیم نے بتایا ملزم ارسلان کا اس کی ہمشیرہ کے گھر آنا جانا تھا اور ملزم نے اس کی بیٹی سے ناجائز تعلقات استوا ر کر رکھے تھے۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔