گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری مشکالات بڑھ گئیں لاہور گوجرانوالہ سرگودھا میں مظاہرے

لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران) گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر رہا اور لوگ پریشان رہے۔ گیس کی بندش کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر رہا اور لوگ پریشان رہے۔ گیس کی بندش کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز درجنوں شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکمران بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں لیکن گیس کے پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے متعلق ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، خواتین گیس سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئیں۔ 14گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے معاملات زندگی تباہ کر دئیے، عوام اور خواتین سراپا احتجاج بن گئے۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق ملت آباد کے رہائشیوں نے گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہاتھوں میں برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ اور ملت آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ مظاہرین میں گھریلو خواتین اور بچوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ادھر لاہور میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا۔ اقبال ٹائون (دبئی چوک)، سمن آباد (دوسرے گول چکر) پر شہریوں نے گیس کی لمبی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ 6سے 8 گھنٹے تک بندش بھی معمول کے تحت جاری رہی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی اور سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے خلاف فرید ٹائون، وحدت کالونی کے درجنوں مکینوں نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔ مظاہرین نے سوئی گیس حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ان کے گھروں میں چولہے نہیں جلے اور وہ بازار سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ اور گردونواح میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...