اسلام آباد(خبرنگار) پنجاب کے 36اضلاع سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدوار جمعرات کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔حلف لینے کے لئے الیکشن کمشن نے ہرضلع میں ریٹرننگ افسر مقرر کردیئے ہیں۔حلف اٹھانے کے لئے ہر ضلع کے صدر مقام پر ایک بڑا پنڈال سجایا جائے گا۔جہاں ضلع کی تمام تحصیلوں، ٹائون کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں سے منتخب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز ایک ساتھ حلف اٹھائیں گے۔ دوسری طرف الیکشن کمشن پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشتوں کے لئے جمعہ کو شیڈول جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کو مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لئے جمعرات تک آخری موقع دے رکھا ہے، جس کے بعد الیکشن کمشن از خود مخصوص نشتوں کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
پنجاب کے نو منتخب بلدیاتی نمائندے جمعرات کو حلف اٹھائیں گے
Jan 12, 2016