27 دسمبر کو زرداری کی گرفتاری کا منصوبہ بن چکا تھا: شیخ رشید

Jan 12, 2016

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر وطن واپسی پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کا منصوبہ بن چکا تھا لیکن ان کو ان کے دوستوں نے بروقت مطلع کر دیا جس کی وجہ سے وہ ملک میں واپس نہ آئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملک کی اہم شخصیات سے ان کی واپسی کیلئے مذاکرات کئے لیکن ان شخصیات نے ان کو کسی قسم کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہوں نے واپسی کا پروگرام منسوخ کر دیا۔ 

مزیدخبریں