نادرا نے بلوچستان میں 90 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کر دیئے

کوئٹہ (این این آئی) نادرا کی طرف سے بلوچستان میں چند سالوں کے دوران 90 ہزار قومی شناختی کارڈز بلاک کر دیئے گئے جن میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو جاری کیے گئے کارڈز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکثر شناختی کارڈز کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں بلاک کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بھی بلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے صوبہ کے32 اضلاع میں ویری فیکیشن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے تاہم ابھی تک صرف کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کی کمیٹیوں نے کام شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نادرا نے مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو جاری ہونے والے 40 ہزار قومی شناختی کارڈ بلاک کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...