جرمنی میں شدت پسندوں کے حملے‘ 6پاکستانی، ایک شامی باشندہ زخمی

برلن (آئی این پی+این این آئی)جرمنی میں شدت پسندوں کے حملہ میں 6پاکستانی نژاد شہری زخمی ہوگئے ۔جرمن پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گزشتہ روز 6 پاکستانی نژاد شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حملہ آوروں نے شہریوں کو لاتیں اور گھونسے مار کر زردکوب کیا، شہریوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاقے سے اگلے ہی گھنٹے ایک شامی باشندے پر حملے کی اطلاع بھی موصول ہوئی، جرمن پولیس کا دعوی ہے کہ حملے میں ہولی گنس نامی شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔پچھلے سال 31 دسمبر کو خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد کولون شہر میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...