سوات(این این آئی+نوائے وقت رپورٹ) سوات کے علاقہ کبل میں دہشت گردوں نے گشت میں مصروف پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے باعث 2اہلکار شہید ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق دونوں اہلکار معمول کی گشت کر رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں سپیشل پولیس یونٹ نے سوات میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔
سوات:دشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید
Jan 12, 2016