کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان اور ایران نے اپنی 900 کلو میٹر طویل سرحد کی نگرانی اور منشیات، انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی ہے اس امر کا فیصلہ ایرانی صوبے سیستان کے گورنر آقائے علی اوست ہاشمی اور وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کے درمیان گوادر میں ہونیوالی بات چیت میں کیا گیا۔ ایرانی صوبہ کے گورنر نے وفد کے ہمراہ وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی اس دوران سرحد پر قانونی نقل و حمل کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک میں توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پرکہا کہ گوادر چاہ بہار ایم او یو پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکران زون کو ایران سے 70 میگا واٹ بجلی فراہم ہو رہی ہے جبکہ ایران سے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے کام جاری ہے میں کاسٹل بیلٹ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کیلئے ایران کا دورہ کرونگا ایرانی صوبہ کے گورنر نے کہا کہ ان کا ملک توانائی بحان پر قابو پانے کے لئے پاکستان سے تعاون پر تیار ہے۔