لاہور (نمائندہ سپورٹس) چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سفارش پر عمر اکمل کی جان بخشی کی گئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید کی سفارش پر عمر اکمل پر عائد ایک میچ کی پابندی کی حیثیت بدل دی گئی۔ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل کو ایک میچ کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی اس پابندی کے تحت عمر اکمل کیویز کے خلاف پہلے 20، 20 میچ میں شرکت کے اہل نہیں تھے تاہم ہارون رشید کی مداخلت کیوجہ مڈل آرڈر بلے کے ساتھ نرمی برتی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر نے کرکٹ بورڈ کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ عمر اکمل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ڈومیسٹک کرکٹ میں کی ہے اس لیے ان پر پابندی بھی قومی سطح کی کرکٹ میں لگنی چاہیے انٹرنیشنل میچ پابندی کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔ کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے اس موقف کو تسلیم کرتے ہوئے عمر اکمل پر انٹرنیشنل میچ کے بجائے بطور خاص ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ہارون رشید کی سفارش پر عمر اکمل کے ساتھ نرم رویہ رکھا گیا
Jan 12, 2016