سعودی عرب: نقاب پوشوں کا انٹیلی جنس کمپائونڈ پر فائر بموں سے حملہ‘ ایک گرفتار

ریاض، تہران (رائٹرز+ صباح نیوز) سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں نقاب پوشوں نے انٹیلی جنس سروسز کمپائونڈ پر فائر بموں سے حملہ کر دیا۔ ترجمان وزارت کے ترجمان نے کہا عمارت کو نذر آتش کرنے اور دہشتگردی کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر ایران میں سعودی سفارتخانے کو نذر آتش کرنے سے روکنے میں ناکامی پر سینئر سکیورٹی اہلکار کو برطرف کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 9 جنوری سے پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کچھ نقاب پوش نوجوانوں نے اندھیرے میں عمارت کی بیرونی دیوار کے اوپر سے فائر بم پھینکے۔ پھینکے جانے والے اکثر بموں نے آگ پکڑ لی جس سے قریب ہی ایک درخت جل گیا۔ ویڈیو کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔ کسی نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی تاہم ایک نقاد نے بتایا ویڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے شیعہ نوجوانوں نے شیخ نمرالنمر کی پھانسی کا بدلہ لینے کے لیے یہ حملہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن