خلیجی ممالک سافت ڈرنکس پر50تمباکو پر 100فیصد ٹیکس عائد کرنے پر متفق ، بحرین میں پٹرول کے نرخ فی لٹر56.3فیصد بڑھ گئے

Jan 12, 2016

ریاض(نوائے وقت رپورٹ)خلیجی ممالک سافٹ ڈرنکس پر50فیصد اور انرجی مشروبات ،تمباکو پر100فیصد ٹیکس عائد کر نے پر متفق ہو گئے ان ممالک کی منظوری کے بعد یہ مشترکہ معاہدہ اس سال کے وسط تک نافذ ہو گا۔جبکہ جدہ ایوان صنعت و تجارت کمیٹی ابراہم الفقیلی کے مطابق جوٹیکس لگائے جا رہے ہیں وہ صارفین کے وسیع تر مفاد میں ہوں گے قانونی شکل دینے کے بعد ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔بحرین میں پٹرول کے نرخوں میں فی لٹر 50فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں