اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کو ''قابل وزیر'' قرار دیا جس پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غلام سرور خان نے کہا وزیر موصوف اتنے قابل ہیں تو انہیں وزیر داخلہ بنا دیا جائے۔سپیکر نے دلچسپ جواب دیا آپ چاہتے ہیں یہ وزارت بھی چلی جائے ۔