اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی رواں ہفتے سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ ’’لال مسجد آپریشن کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو گزشتہ آٹھ سالوں سے زیر سماعت ہے لہٰذا رجسٹرار آفس کو ہدایت کی جائے لال مسجد آپریشن کیس کو رواں ہفتے سماعت کے لئے مقرر کرے، رجسٹرار آفس کو یہ بھی ہدایت کی جائے آئندہ بھی لال مسجد آپریشن کیس کو مختصر وقت میں سماعت کے لئے مقرر کرے۔