سپریم کورٹ: حکومتی رکن پنجاب اسمبلی رئیس محبوب کی نااہلی کیلئے دائردرخواست خارج

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 289 رحیم یار خان سے ن لیگ کے کامیاب ہونے والے رئیس محبوب کی نااہلی اور دوبارہ انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں اسلم کی دائر کردہ درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے وکیل اعجاز چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ رئیس محبوب نے نہ تو ٹیکس دیا جبکہ دو بار انتخابات میں انہوں نے خود کو بی اے ظاہر کیا۔ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

ای پیپر دی نیشن