لندن(آن لائن)برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے سابق سربراہ کیون ہرلی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چوری سے داخل ہونیوالے جہادیوں کا ٹھکانہ نام نہاد کیمپ ہو سکتا ہے جہاں وہ عام نگاہوں سے چھپ کر رہ سکتے ہیں، یہ کیمپ مکمل طور پر پولیس کی نظروں سے اوجھل ہے جبکہ کیمپ میں سرگرم خیراتی ادارے کی سربراہ نے ان کے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ہرلی لندن سٹی پولیس میں انسداد دہشت گردی کے سابق سربراہ تھے اور اب سرے میں پولیس اور کرائم کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انھوں نے تشویش ظاہر کی کہ کیمپ لوگوں کے ’چھپنے کی ممکنہ جگہ ہے اور منظم جرائم پیشہ افراد یہاں کے لوگوں کا استحصال کر سکتے ہیں۔
برطانیہ میں جہادیوں کا ٹھکانہ پناہ گزین کیمپ ہوسکتا ہے:سابق سربراہ انسداد دہشت گردی
Jan 12, 2016