اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست محمود اختر نقوی نے پیر کے روز دائر کی جس میں چیف سیکرٹری سندھ‘ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ‘ سیکرٹری الیکشن کمشن اور شرجیل میمن سمیت اداروں اور دس شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ شرجیل میمن بیرون ملک ہیں ‘آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔